ماگام میں ہٹ اینڈ رن معاملہ ،ریٹائیرڈ پولیس آفیسر از جاں ، آٹو ڈرائیور زخمی
ماگام بڈگام میں ہٹ اینڈ رن معاملے میں ایک سبکدوش پولیس سب انسپکٹر جاں بحق ہو گیا ۔
عین شاہدین نے بتایا کہ سڑک حادثہ اس وقت پیش آیا جب منگل کی دیر رات ماگام علاقے میں بدران اسٹاپ کے قریب دری پورہ ادینہ میں ایک آٹو کی زد میں آکر سابق پولیس سب انسپکٹر موت کی آغوش میں چلا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ مرنے والے کی شناخت غلام محمد وار ولد غلام احمد وارساکنہ ادینہ بڈگام کے بطو رہوئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بٹ آٹو ٹکر سے شدید طو ر پر زخمی ہو گیا جس کے بعد ا س کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔ جب کہ آٹو ڈرائیور، جس کی شناخت کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے، کو بھی چوٹیں آئیں اور اسے علاج کیلئے جے وی سی اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے ا س کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔
Comments are closed.