سانبہ میں غلطی سے بین الاقوامی سرحد عبور کرنے پر پاکستانی شہری گرفتار
سرحدی سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے بدھ کو جموں کے سانبہ ضلع میں بین الاقوامی سرحد کے ساتھ ایک پاکستانی شہری کو حراست میں لیا
حکام نے بتایا کہ الرٹ بی ایس ایف کے دستوں نے رام گڑھ سیکٹر میں بارڈر آو¿ٹ پوسٹ بھلر کے سامنے ایک بزرگ پاکستانی کی نقل و حرکت کو دیکھا اور بعد میں جب وہ اس طرف گھس آیا تو اسے چیلنج کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس نے چیلنج کیے جانے پر ہتھیار ڈال دیے اور ابتدائی پوچھ گچھ سے معلوم ہوا کہ اس نے نادانستہ طور پر سرحد پار کی تھی۔
حکام نے بتایا کہ جلد ہی ضروری رسمی کارروائیوں کو مکمل کرنے کے بعد اسے وطن واپس بھیج دیا جائے گا۔
Comments are closed.