موسم : 28 مارچ سے تیز ہوائیوں کے ساتھ بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

موسمیاتی مرکز سری نگر نے موسم کی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا کہ 25 مارچ تک عام طور پر خشک موسم رہے گا جبکہ 26 مارچ کو ہلکی بارش یا برفباری ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ 28 مارچ سے موسم کے مزید خراب ہونے کی توقع ہے، 31 مارچ تک ہلکی سے درمیانی بارش، برف باری اور تیز ہوائیں (40-50 کلومیٹر فی گھنٹہ) کا امکان ہے۔

ایڈ وائزری کے مطابق کسانوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ 26 اور 29-31 مارچ تک کام کو معطل کر دیں، جبکہ مسافروں کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ اس عرصے کے دوران اس کے مطابق منصوبہ بندی کریں اور ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کریں۔

انہوں نے کہا کہ 28 مارچ کی رات سے 30 رات تک گرج چمک اور تیز ہواو¿ں کے ساتھ اونچے علاقوں میں درمیانی برف باری کا امکان ہے۔ 1 سے 4 اپریل تک موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

Comments are closed.