بڈگام چوری کے معاملات حل ،ملزمان گرفتار ، لاکھوں کا مال برآمد

بڈگام پولیس نے ایک اہم کارروائی کے دوران چوری کے تین معاملات کو حل کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور تقریباً چھ لاکھ روپے مالیت کا چوری شدہ سامان برآمد کر لیا ہے۔

پولیس اسٹیشن بڈگام کو گزشتہ چند ماہ کے دوران مختلف رہائشی گھروں میں چوری کی شکایات موصول ہوئی تھیں، جن پر کیس درج کرکے تفتیش شروع کی گئی۔تفتیش کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج کے تجزیے اور دستیاب تکنیکی شواہد کی بنیاد پر پولیس نے مشتبہ افراد کی شناخت کی اور بعد ازاں انہیں گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق پوچھ گچھ کے دوران ملزمان نے متعدد گھروں میں چوری کرنے کا اعتراف کیا۔ان کے بیان کی بنیاد پر چوری شدہ سامان، جس میں تانبے کے برتن، برقی آلات اور مختلف قیمتی گھریلو اشیاءشامل تھیں، برآمد کر لی گئیں۔

تمام گرفتار ملزمان کو پولیس حراست میں رکھا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے آس پاس مشتبہ سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور کسی بھی غیر معمولی صورتحال کی فوری اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن کو دیں۔

Comments are closed.