سرینگر کے ٹیولپ گارڈن میں افتتاحی ہفتے کے دوران 57 ہزار سے زائد سیاحوں کی آمد
ایشیا کے سب سے بڑے ٹیولپ گارڈن نے اپنے افتتاحی ہفتے میں شاندار آغاز کرتے ہوئے 57 ہزار کے قریب سیاحوں کا استقبال کیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ تعداد صرف آف لائن ٹکٹ فروخت سے حاصل شدہ ریکارڈ پر مبنی ہے۔
فلوریکلچر محکمہ کے ایک سینئر آفیسر نے بتایا کہ پہلے ہفتے میں تقریباً 57 ہزار سیاحوں نے گارڈن کا رخ کیا، اور یہ تعداد صرف آف لائن ٹکٹنگ کے اعداد و شمار کی بنیاد پر ہے۔“ ان کے مطابق آن لائن ٹکٹنگ کا ڈیٹا فی الحال دستیاب نہیں ہے اور اسے گارڈن بند ہونے کے بعد مرتب کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ آنے والوں میں مقامی شہریوں، ملک کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے سیاحوں کے علاوہ غیر ملکی مہمان بھی شامل ہیں۔ ”پہلے ہفتے میں 200 سے 300 کے درمیان غیر ملکی سیاحوں نے بھی گارڈن کا دورہ کیا۔حکام کے مطابق افتتاحی ہفتے کے دوران وقفے وقفے سے ہونے والی بارش نے سیاحوں کی آمد پر کچھ حد تک اثر ڈالا، تاہم اس کے باوجود آنے والے دنوں میں زیادہ رش کی توقع ہے۔ہمیں امید ہے کہ آئندہ دنوں میں سیاحوں کی تعداد میں اور اضافہ ہوگا۔
زبرون پہاڑی سلسلے کے دامن میں دلکش جھیل ڈل کے کنارے واقع ٹیولپ گارڈن اس برس 70 سے 75 اقسام کے ٹیولپس سمیت کئی دیدہ زیب سجاوٹی پھولوں کی نمائش کر رہا ہے۔ ہر سال موسمِ بہار میں کھولا جانے والا یہ گارڈن جموں و کشمیر کے سیاحتی کیلنڈر کا ایک مرکزی حصہ ہے، جہاں ملک و بیرونِ ملک سے ہزاروں سیاح رخ کرتے ہیں۔
Comments are closed.