یو اے پی اے کیس : دہلی کی عدالت نے آسیہ اندرابی کو عمر قید کی سزا سنائی

دہلی کی عدالت نے یو اے پی اے کیس میں دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج چندر جیت سنگھ نے سزا کی مقدار پر دلائل مکمل کرنے کے بعد اندرابی پر فیصلہ سنایا۔عدالت نے اندرابی کی دو ساتھیوں صوفی فہمیدہ اور ناہیدہ نسرین کو بھی اسی کیس میں 30 سال قید کی سزا سنائی۔

اس سے قبل 14 جنوری کو اندرابی، فہمیدہ اور نسرین کو یو اے پی اے کی دفعہ 20 (دہشت گرد گروہ یا دہشت گرد تنظیم کا رکن ہونے کی سزا)، 38 (دہشت گرد تنظیم کی رکنیت سے متعلق جرم) اور 39 (دہشت گرد تنظیم کی حمایت) کے جرم کے تحت مجرم قرار دیا گیا تھا۔

Comments are closed.