عالمی تیل قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کے باوجود بھارت میں پٹرول و ڈیزل کی قیمتیں مستحکم
عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، تاہم بھارت نے داخلی سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو مستحکم رکھا ہوا ہے تاکہ عوام کو فوری جھٹکے سے بچایا جا سکے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی آئل باسکٹ کی قیمت 155 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے اور 19 مارچ کو یہ 156.29 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جو بعض مواقع پر برینٹ کروڈ سے بھی زیادہ رہی۔
اس تیزی کی بنیادی وجہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور سپلائی میں رکاوٹیں ہیں، جس کے باعث عالمی توانائی منڈی شدید دباﺅ کا شکار ہے۔ باوجود اس کے، بھارت میں عام صارفین کے لیے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔
Comments are closed.