قاضی گنڈ میں ٹرک اور تویرا کے مابین ٹکر ، پانچ مسافر زخمی ، تین کی حالت نازک

قاضی گنڈ کے بدرا گنڈ علاقے میں ایک تیز رفتار ٹرک کے ایک تویرا گاڑی سے ٹکرانے کے بعد کم از کم پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ حادثے کے فوراً بعد مقامی لوگ موقع پر پہنچے اور تمام زخمیوں کو علاج کیلئے ایمرجنسی ہسپتال قاضی گنڈ منتقل کیا۔

انہوں نے بتایا کہ پانچ زخمیوں میں سے تین کی حالت نازک بتائی گئی ہے اور بعد میں انہیں جدید علاج کے لیے جی ایم سی اننت ناگ ریفر کر دیا گیا ہے۔واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Comments are closed.