سرینگر لیہہ شاہراہ جزوی طو رپر ٹریفک کیلئے بحال ، چھوٹی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت
چار روز بعد سرینگر لہہ شاہراہ چھوٹی گاڑیوں کی آمد رفت کیلئے بحال ہوئی ۔ ذرائع نے بتایا کہ حکام کی جانب سے راستہ صاف کرنے اور ہائی وے پر نقل و حرکت بحال کرنے کے بعد درجنوں سے زیادہ ہلکی موٹر گاڑیوں کو سونمرگ سے لداخ کی طرف جانے کی اجازت دی گئی۔بی آر او نے دو روز قبل ہائی وے پر برف ہٹانے کا کام شروع کیا تھا اور سڑک کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ٹریفک بحال کر دی گئی۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ ہلکی موٹر گاڑیوں بشمول مسافر گاڑیوں اور ٹاٹا موبائل گاڑیوں کو دوپہر 2 بجے سے سونمرگ سے کرگل کی طرف جانے کی اجازت دی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ موسمی حالات اور زوجیلا کے ساتھ حساس مقامات پر برفانی تودے گرنے کے خطرے کی وجہ سے بھاری گاڑیوں اور سامان برداروں کو ابھی تک اجازت نہیں دی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے زوجیلا پاس سمیت اونچی جگہوں پر برفباری کے امکانات کے ساتھ آگے موسم کی خرابی کی پیش گوئی کی ہے۔
Comments are closed.