تازہ برفباری کے بعد مغل روڈ تین دن بعد ہلکی گاڑیوں کی آمد رفت کیلئے بحال

تاریخی مغل روڈ تازہ برفباری کی وجہ سے تین دن تک بند رہنے کے بعد اتوار کو ہلکی موٹر گاڑیوں کیلئے دوبارہ کھول دیا گیا

ایک سینئر ٹریفک افسر نے بتایا کہ متعلقہ محکموں کی جانب سے پیر کی گلی میں برف ہٹانے اور مسافروں کے لیے محفوظ راستے کو یقینی بنانے کی مسلسل کوششوں کے بعد سڑک کو صاف کیا گیا۔

انہوں نے کہا ” مغل روڈ کو دونوں طرف سے ہلکی موٹر گاڑیوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ “

Comments are closed.