پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود اتوار کے روز پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت میں آج پیٹرول کی قیمت 94.77 روپے اور ڈیزل کی قیمت 87.67 روپے فی لیٹر پر برقرار رہی۔پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 30 اکتوبر 2024 کے بعد سے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

انڈین آئل کے پریمیم پیٹرول ایکس پی 95 کی قیمت 20 مارچ کو دو روپے بڑھائی گئی تھی، جس کے بعد دہلی میں اس کی قیمت 101.89 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ اسی طرح انڈین آئل کے پریمیم ڈیزل ایکس جی کی قیمت 91.49 روپے پر مستحکم ہے۔ممبئی میں پیٹرول کی قیمت 103.54 روپے، چنئی میں 100.84 روپے اور کولکاتا میں 105.45 روپے فی لیٹر ہے، جبکہ ڈیزل ممبئی میں 90.03 روپے، چنئی میں 92.39 روپے اور کولکاتا میں 92.02 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرنے اور روپے کی قدر میں مسلسل گراوٹ کے باعث تیل کمپنیوں پر قیمتیں بڑھانے کا دباؤ بڑھ رہا ہے، تاہم فی الحال وہ صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے سے گریز کر رہی ہیں۔

Comments are closed.