تازہ برفباری کے بعد مغل روڑ پر ٹریفک میں خلل ، بعد میں پھر بحال
وادی کشمیر کو شوپیان کے ذریعے پونچھ اور راجوری سے ملنے والی شاہراہ مغل روڈ جو بدھ کی صبح تازہ برفباری کی وجہ سے عارضی طور پر بند کر دی گئی تھی، اب ہلکی موٹر گاڑیوں (ایل ایم وی) کے لیے دوبارہ کھول دی گئی ہے۔
ایس ایس پی ٹریفک رورل فاروق قیصر کے مطابق پیر کی گلی میں ٹریفک کی بحالی موسم کی درستگی سے مشروط ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ ایڈوائزری کے مطابق صبح 11بجے اور دن کے 3بجے کے درمیان گاڑیوں کی نقل و حرکت کو سختی سے کنٹرول کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ روٹ پر سفر کرتے وقت احتیاط سے گاڑی چلائیں اور ٹریفک کے رہنما خطوط پر سختی سے عمل کریں۔
Comments are closed.