برفباری کے بعد تاریخی مغل شاہرا ہ ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بحال

حکام نے تاریخی مغل روڈ کو دوبارہ گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے کھول دیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ برف باری کی وجہ سے کل سڑک کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا۔ تاہم آج سہ پہر موسم میں بہتری آنے پر سڑک کو دوبارہ کھول دیا گیا۔

ضلع ٹریفک انسپکٹر (ڈی ٹی آئی) پونچھ منظور کوہلی نے بتایا کہ سڑک سے برف ہٹانے کے بعد اسے آج سہ پہر ٹریفک کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مسافروں کیلئے ایڈ وائزری جاری کردی گئی ہے ۔

Comments are closed.