اوڑی میں دراندازی کی کوشش ناکام ،پاکستانی درنداز ہلاک / فوج
بارہمولہ ضلع میں کنٹرول لائن پر اوڑی سیکٹر میں ایک بڑی دراندازی کی کوشش ناکام بنائی گئی ۔
سرینگر میں مقیم فوجی ترجمان نے لکھا ” دراندازی کی کوشش کے بارے میں جموں کشمیر پولیس کی طرف سے فراہم کردہ مخصوص انٹیلی جنس ان پٹ کی بنیاد پر14اور 15مارچ کی درمیانی رات کو بوچھر اوڑی سیکٹر میں ایک مشترکہ آپریشن شروع کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ فوجیوں نے جھاڑی میں ایک دہشت گرد کی مشتبہ نقل و حرکت دیکھی۔فوج نے کہا” گھات لگا کر دوبارہ ایڈجسٹ کیا گیا اور دہشت گرد کو چیلنج کیا گیا جس کے نتیجے میں دہشت گرد نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ رابطہ میں ایک پاک دہشت گرد کو مار گرایا گیا۔
ایک اے کے رائفل، پستول اور بڑی مقدار میں گولہ بارود سمیت جنگی اسٹورز برآمد کیے گئے۔ “ انہوں نے کہا کہ جنگلات میں تلاشی آپریشن بڑے پیمانے پر جاری ہے ۔
Comments are closed.