”جمعتہ الوداع “کی تقریبات : وادی بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئیں
جمعتہ الوداع دنیا بھر کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر اور لداخ باالخصوص وادی کشمیر میں بھی منائی گئی اور وادی بھر میں بڑے بڑے اجتماعات منعقد کئے گئے ۔جمعتہ الوداع کے سلسلے میں عمومی طور پر وادی کشمیر میں سب سے بڑی تقریب درگاہ حضرت بل میں منعقد کی جاتی ہے جہاں وادی کے اطراف و اکناف سے لوگ آکر اس مقدس محفل میں حاضر ہوکر اپنے گناہوں کی بخشش طلب کرتے ہیں تاہم اس سال بھی جامع مسجد میں جمعتہ الوداع پر کسی بھی بڑے اجتماع کی اجازت نہیں دی جاتی ہے اور جمعہ کی صبح بھی انتظامیہ نے مسجد منتظمین سے کہا کہ جمعتہ الوداع پر کوئی تقریب نہیں ہوگی ۔
تاہم درگاہ حضرت بل میں لوگوں کا ایک بڑا سیلاب امڈ آیا اور لوگوںکے ٹھاٹھے مارتے سمندر نے جمعتہ الوداع کے موقعے پر نماز اداکی ۔ ادھر وادی کے دیگر اضلاع اور قصبہ جات میں بھی اسی طرح بڑے بڑے اجتماعات منعقد کئے گئے ۔
دریں اثناءاس روز درگاہ حضرتبل تک پہنچنے کےلئے انتظامیہ کی جانب سے خصوصی بس سروس بھی چلائی جاتی ہے جبکہ دیگر محکمہ جات بھی اپنی خدمات انجام دیتے ہیں ۔ درگاہ حضرتبل بل کے علاوہ جناب صاحب صورہ، آثار شریف پنجورہ شوپیاں، آستان عالیہ خانقاہ معلی سرینگر، آستان عالیہ سید صاحب سونہ وار، آستان عالیہ دستگیر صاحب خانیار، آستان عالیہ دستگیر صاحب امیراکدل کے علاوہ دیگر اہم عبادتگاہوں اور تمام ضلع ہیڈ کوارٹروں کی جامع مساجد میں بھی جمعتہ الوداع کے سلسلے میںبڑے بڑے اجتماعات منعقدہوئے ۔
Comments are closed.