تازہ برفباری کے بعد سرینگر لہہ شاہراہ چوتھے روز بھی ٹریفک کیلئے بند
سرینگرلیہہ شاہراہ جمعہ کو لگاتار چوتھے دن بھی بند رہی کیونکہ کچھ مقامات پر رات کے دوران تازہ برفباری ہوئی ۔
شاہراہ بند رہنے کے نتیجے میں دراس اور سونمرگ علاقوں میں سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں۔
حکام نے بتایا کہ کشمیر کو لداخ کے علاقے سے جوڑنے والی ایک اہم پہاڑی گزرگاہ زوجیلا پاس کے ساتھ جمع ہونے والی نمایاں برف باری کے بعد شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حرکت معطل ہوگئی۔حکام نے بتایا کہ جمعہ کو پورے خطے میں موسم کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد برف صاف کرنے کا کام دوبارہ شروع ہوا۔
انہوں نے کہا کہ بارڈر روڈز آرگنائزیشن نے جمع برف کو صاف کرنے اور ٹریفک کی نقل و حرکت کو جلد از جلد بحال کرنے کیلئے سنو کٹر اور دیگر بھاری مشینری تعینات کی ہے۔
Comments are closed.