دیوسر کولگام میں المناک حادثہ ، بینک ملازم جاں بحق ، تین دیگر زخمی
کولگام کے سوپت دیوسر علاقے میں ایک المناک سڑک حادثہ پیش آیا ۔ انہوں نے کہا کہ سڑک حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک گاڑی حادثے کی شکار ہوئی جس کے نتیجے میں اس میں سوار چار افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے ۔
نمائندے کے مطابق تمام زخمیوں کو علاج و معالجہ کیلئے نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا جہاں ایک زخمی جس کی شناخت شاہنواز احمد راتھر ساکنہ واتیہال قاضی گنڈ زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑ بیٹھا جبکہ تین دیگر افراد کو مزید علاج کیلئے گورئمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ ریفر کیا گیا ۔
نمائندے کے مطابق شاہنواز احمد کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ جموں کشمیر بینک کا ملازم تھا ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس معاملے میںکیس درج کر لی گئی ہے اور تحقیقات جاری ہے۔
Comments are closed.