وادی میں ایل پی جی گیس ، پیٹرول اور ڈیزل کا وافر سٹاک موجود /صوبائی کمشنر کشمیر

وادی کشمیر میں ایل پی جی گیس کا وافر سٹاک موجود ہے کی بات کرتے ہوئے صوبائی کمشنر کشمیر انشول گرگ نے کہا کہ لوگ افواہوں پر دھیان نہ دیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ صورتحال پر ہمارے گہری نگاہ بنی ہوئی ہے ۔

اپنے دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی کمشنر کشمیر انشول گرک نے کہا کہ موجودہ وقت میں ہمارے پاس پیٹرول اور ڈیزل کا وافر مقدار موجود ہے اور سٹاک کی بات اگر کریں تو وہ 15دنوں سے زائد عرصے تک کیلئے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح سے اگر رسوئی گیس کی بات کی جائے تو ہمارے پاس جو سٹاک موجود ہے وہ 14دنوں سے زائد کیلئے ہیں ۔ صوبائی کمشنر کشمیر نے کہا کہ میں عوام سے گزارش کرتا ہوں کہ انہیں گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی افواہویں پر دھیان دینے کی ضرورت ہے ۔ صوبائی کمشنر کشمیر نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال پر جموں کشمیر حکومت اور مرکز ی سرکار کی مسلسل نظر بنی ہوئی ہے اور فی الحال لوگوں کو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔

Comments are closed.