پاکستان کے مختلف صوبوں میں جماعت الدعوة کے خلاف کریک ڈاون شروع

خیبرپختونخوا: جماعت الدعوة اور فلاح انسانیت فاونڈیشن کے دفاتر سیل

سرینگر17 مارچ جے کے این ایس: خیبرپختونخوا حکومت نے کالعدم جماعت الدعوةاور فلاح انسانیت فاو¿نڈیشن کے خلاف کارروائی کا ا?غاز کرتے ہوئے ان کے دفاتر سمیت دیگر تمام انتظامی معاملات کا کنٹرول سنبھال لیا۔جے کے این ایس مانٹرنگ کے مطابق وفاقی حکومت کی ہدایت پر پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے جماعت الدعو? کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا۔اس بارے میں ایک سینئر حکام نے ڈان نیوز کو بتایا کہ ’ ہم نے نے فاﺅنڈیشن کے دفاتر سیل کردیے ہیں جبکہ ضبط کیے گئے 3 مدرسوں اور 2 مساجد کے انتظامی معاملات دیکھنے کے لیے انہیں محکمہ اوقاف کے حوالے کردیا‘۔صوبائی حکومت کی کارروائی پر جماعت الدعوة کے مرکزی رہنما ملک ندیم اعوان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے بھی ہمارے دفاتر سیل کردیے اور فلاح انسانیت کی ایمبولینسز کو ضبط کرلیا۔انہوں نے کہا کہ بالاکوٹ میں صحت کی سہولیات اور ایبٹ ا?باد میں دفتر کو سیل کردیا اور ہماری ایمبولینسز کو ضبط کرکے پولیس اسٹیشن میں کھڑی کردیں۔خیال رہے کہ یہ اقدام سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ( ایس ای سی پی) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے بعد اٹھایا گیا، جس میں عوام سے کہا گیا تھا کہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل ( یو این ایس سی) کی کالعدم تنظیموں کی فہرست میں شامل جماعتوں کو عطیات نہ دی جائیں۔یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی اس فہرست میں القاعدہ، تحریک طالبان پاکستان، لشکر جھنگوی، جماعت الدعوة اور دیگر جماعتیں شامل تھیں۔بعد ازاں اس فہرست میں نام آنے کے بعد وزارت داخلہ کی جانب سے تحریری طور پر صوبوں سے کہا گیا تھا کہ وہ جماعت الدعوة اور فلاح انسانیت فاونڈیشن کے خلاف کارروائی کرے۔

Comments are closed.