بالہامہ میں احتجاجی مظاہرے ،پتھراﺅ اور ٹیر گیس شلنگ ،ایک زخمی
سرینگر:سرینگرشہر کے مضافاتی علاقہ بالہامہ میں اُس وقت تشدد بھڑک اٹھا ،جب یہاں تیسرے جاں بحق جنگجو کی نعش مکانوں کے ملبے سے برآمد ہوئی ۔نوجوانوں نے مشتعل ہو کر فورسز پر پتھراﺅ کیا اور جوابی کارروائی میں فورسز نے ٹیر گیس شلنگ کی جسکی وجہ سے ایک نوجوان کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ بالہامہ میں مقام جھڑپ کے زندیک مکانوں کے ملبے سے تیسرے جاں بحق جنگجو کی نعش برآمد ہونے کے ساتھ ہی یہاں تشدد بھڑک اٹھا ۔معلوم ہوا ہے کہ جاں بحق جنگجو نوجوان کی نعش برآمد ہونے کے ساتھ ہی نوجوانوں کی ٹولیاں احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے ۔
نوجوانوں نے مشتعل ہو کر فورسز پر خشت باری کی ،جسکے جواب میں فورسز نے ٹیر گیس شلنگ کی ۔بتایا جاتا ہے کہ فورسز کی کارروائی میں ایک نوجوان زخمی ہوا ۔معلوم ہوا ہے کہ زخمی نوجوان کے پیٹ میں ٹیر گیس شل لگا ،جسے اسپتال منتقل کیا گیا ۔
زخمی نوجوان کی شناخت فر مان احمد ساکنہ بالہامہ کے بطور ہوئی جسے سب ضلع اسپتال پانپور میں داخل کیا گیا ۔علاقے میں صورتحال کشیدہ بنی ہوئی تھی ۔
Comments are closed.