گاندربل میں آئی ای ڈی بر آمد، ناکارہ بنا دی گئی
سری نگر،21فروری
سیکورٹی فروسز نے ہفتے کی صبح وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں ایک روڈ پر ایک مشتبہ بارودی شئی کو بر آمد کیا جس کو بعد میں بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنا دیا گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے ہفتے کو گانربل میں صفا پورہ – گاندربل روڈ پر ایک مشتبہ شئی کو بر آمد کیا۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو بنا بر احتیاط محاصرے میں لے لیا گیا اور روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل کو روک دیا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ بعد میں ایک بم ناکارہ بنانے والی ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا گیا جس نے اس شئی کو بغیر نقصان پہنچائے ناکارہ بنا دیا۔انہوں نے کہا کہ اس مشتبہ شئی کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔قابل ذکر ہے کہ سیکورٹی فورسز نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں 19 فروری کی شام ایک مشتبہ آئی ای ڈی کو بر آمد کیا جس کو بعد میں بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنا دیا گیا۔
Comments are closed.