شری ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی کٹرا میں دوسرے جے کے بنک اے ٹی ایم کا افتتاح
سرینگر//جموں وکشمیر بنک نے آج شری ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی کیمپس میں اپنا دوسرا اے ٹی ایم نصب کیا ،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سنجیو جین نے اس مشین کا افتتاح جے کے بنک زونل ہیڈ سدھیر گپتا اور یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران کی موجودگی میں کیا ۔
وائس چانسلر نے بنک کی جانب سے طلباء ،فیکلٹی ممبران اور مقامی آبادی تک معیاری ڈیجیٹل بینکنگ سہولیات بہم رکھنے کیلئے بنک قیادت کا شکریہ ادا کیا ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ اے ٹی ایم کیمپس میں بنک کی خدمات کے بڑھتے استعمال کے تناظر میں نصب کیا گیا ہے ۔
اس موقعے پر زونل ہیڈ سدھیر گپتا نے بنک چیئرمین و سی ای او جناب پرویز احمد کی جانب سے صارف مرکزیت والی خدمات کی فراہمی چاہے وہ اے ٹی ایم ہوں ،نیٹ بینکنگ یا موبائل بینکنگ ریاست کے اطراف و اکناف تک لے جانے کے حوالے سے تفصیلات بتائیں ۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ بنک شری ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی ناریانا اسپتال میں نیا بزنس یونٹ کھولنے کے مواقع پر غور کررہی ہے
اس موقعے پر جے کے بنک ایس ایم وی ڈی یو بزنس یونٹ ہید ونود وید نے یونیورسٹی انتظامیہ کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
Comments are closed.