نوجوان صحافی مارکی عادل کو صدمہ ، نانی جان انتقال کر گئیں

یہ خبر انتہائی دکھ کے ساتھ دی جاتی ہے کہ وادی کشمیر کے نوجوان صحافی عادل احمد راتھر عرف مارکی عادل کی نانی جانی فضی بیگم ساکنہ مارکی پورہ پٹن طویل علالت کے بعد اس دنیائے فانی سے انتقال کرکے خالق حقیقی سے جا ملیں ۔ مرحومہ کشمیر پریس سروس کے ویڈیو ایڈیٹر شہنواز احمد بٹ کی بھی قریبی رشتہ دار تھیں

مرحومہ کے انتقال کی خبر پھیلتے ہی آبائی علاقے میں غم اندو کی لہر دوڑ گئی جبکہ لوگوں کی کثیر تعداد میں لوگوں نے مرحومہ کے نماز جنازہ میں شرکت کی جس کے بعد اس کو آبائی علاقے میں سپرد خاک کیا گیا

ادھر وادی کشمیر کے صحافتی انجمنوں نے مرحومہ کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دکھ زدہ خاندان کی ڈھارس بندھائی اور لواحقین خاص طو رپر مارکی عادل کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

Comments are closed.