جموں کشمیر میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ، کل پہلا روزہ ہوگا

جموں کشمیر سمیت ملک کے دیگر حصوں میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے۔ کل 19 فروری بروز جمعرات کو پہلا روزہ ہوگا۔

دہلی کی شاہی جامع مسجد کی مرکزی روہت ہلال کمیٹی کی پریس ریلیز کے مطابق آج 18 فروری بروز بدھ ماہ رمضان کا چاند نظر آگیا ہے۔ لہذا مرکزی رویت ہلال کمیٹی جامع مسجد دہلی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یکم رمضان المبارک 19 فروری 2026 جمعرات کے روز ہے۔

ادھر جموں کشمیر کے مفتی عظم مفتی ناصر الاسلام نے بھی اعلان کیا کہ سرینگر سمیت جموں کشمیر کے مختلف علاقوں میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا لہذ ا کل یعنی جمعرات کو پہلا روزہ ہوگا ۔

Comments are closed.