کشمیر کے لئے ضرورت پڑنے پر دوبارہ سرحد پار کریں گے:راج ناتھ

نئی دہلی : مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم سے کوئی بھی اسے چھین نہیں سکتا ہے اور اشارہ کیا کہ اگر ضرورت پڑی تو ملک کی سلامتی کے لئے دوبارہ حد کو پار کرنے میں نہیں ھچکچائیں گے ۔

مسٹر سنگھ نے آج یہاں ایک ٹیلی ویژن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ”کوئی بھی کشمیر کو ہم سے نہیں لے سکتا ہے ”۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ جہاد کا پرچار کر رہے ہیں، میں ان کہنا چاہتا ہوں کہ پہلے وہ خود جہاد کی حقیقت کو سمجھیں اور اس کے بعد کشمیر کے ہمارے بچوں کو بہکانے کی کوشش کریں۔

انہوں نے کہا”کشمیر کے نوجوان بچے سب ہمارے بچے ہیں اور حکومت نے پہلی بار پتھر بازی میں شامل ہونے والوں کو معاف کر دیا ہے ۔ کشمیر میں پتھر بازی کے 9000 معاملے درج تھے ”۔

ملک کو بیرونی چیلنجوں کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے کہا کہ ہندوستان پڑوسیوں سے اچھے تعلقات چاہتا ہے ، مگر پاکستان اسے سمجھ نہیں رہا۔سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی نے اس کو واضح کیا تھا۔ انہوں نے کہا”دوست بدلے جا سکتے ہیں مگر پڑوسی نہیں۔ ہم پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، لیکن پاکستان سننے کو تیار نہیں ہے ۔

پاکستان اقوام متحدہ کی جانب سے دہشت گردقرار دیئے گئے حافظ سعید کو پناہ دے رہا ہے جس نے بڑی تعداد میں لوگوں کو ہلاک کیا ہے ”۔پاکستان کو اشاروں میں انتباہ دیتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا”ہم چاہتے ہیں کہ آپ یہ یقین کریں کہ ہم سرحد کو محفوظ رکھیں گے ۔ ضرورت پڑی تو ہم اپنے ملک کو بچانے کے لئے کسی بھی حد کو پار کرلیں گے

۔”انہوں نے کہا” جس رفتار سے ہمارا ملک ترقی کررہا ہے میرا خیال ہے کہ وہ وقت دور نہیں ہے جب ہم دنیا کے پانچ ممالک کی قطار میں کھڑے ہوں گے اور ہم دنیا کے سپر پاور بنیں گے ”۔یو این آئی

Comments are closed.