کولگام میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 1.5 کروڑ رپیوں کی جائیداد ضبط: پولیس
منشیات اسمگلنگ کے خلاف ایک بڑی کارروائی میں کولگام پولیس نے ایک مبینہ منشیات فروش کی تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپیے مالیت کی غیر منقولہ جائیداد کو این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ضبط کر دیا۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ کولگام پولیس نے قاضی گںڈ کے منی گام گائوں میں ایک مبینہ بد نام زمانہ منشیات فروش کی تقریباً 1.5کروڑ روپیے مالیت کی غیر منقولہ جائیداد کو این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ضبط کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ ضبط شدہ جائیداد میں منی گام میں واقع 6 دکانیں، 5 گودام، ایک ٹین شیڈ اور ایک پلنتھ شامل ہے جو کہ بدنام زمانہ منشیات فروش محمد اشرف کھانڈے ولد غلام احمد کھانڈے ساکن نیو پورہ قاضی گنڈ کی ملکیت ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 68 – ایف کے تحت قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد عمل میں لائی گئی۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ جائیداد کو منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ کے ذریعے حاصل شدہ آمدنی ثابت کیا گیا اور ملزم کو براہ راست منشیات فروشی کی سرگرمیوں سے منسلک پایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ملزم ایف آئی آر نمبر196/2024 میں بھی ملوث ہے جو این ڈی پی ایسا یکٹ کی دفعات 8/15 کے تحت متعلقہ پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی ہے۔
Comments are closed.