وائٹ نائٹ کور کے جی او سی کا دورہ نوشہرہ ،سیکورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کا لیا جائزہ
فوج کی وائٹ نائٹ کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) لیفٹیننٹ جنرل پی کے مشرا نے جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں نوشہرہ سیکٹر کا دورہ کرکے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر موجودہ سیکورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔
اس دوران فوجی افسر کو فوج کی اعلیٰ سطحی تیاری، سخت تربیتی نظام اور نگرانی اور جنگی صلاحیت کو مزید موثر بنانے کے لئے اپنائے گئے بہتر اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔
وائٹ نائٹ کور نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘جی او سی وائٹ نائٹ کور نے نوشہرہ سیکٹر میں اگلے علاقوں کا دورہ کیا تاکہ لائن آف کنٹرول کے ساتھ موجودہ سیکورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاری کا جامع جائزہ لیا جاسکے’۔
انہوں نے کہا: ‘جی او سی نے دشوار گذار پہاڑی علاقے اور مشکل حالات کے درمیان ایل او سی پر تعینات ثابت قدم جوانوں سے ملاقات کی اور انہیں فوج کی اعلیٰ سطحی تیاری، سخت تربیتی نظام اور نگرانی اور جنگی صلاحیت کو مزید موثر بنانے کے لئے اپنائے گئے بہتر اقدامات سے آگاہ کیا گیا’۔
پوسٹ میں مزید کہا گیا: ‘جوانوں کے غیر متزلزل عزم کو سہراتے ہوئے فوجی افسر نے ابھرتے ہوئے خطرات کا فیصلہ کن مقابلہ کرنے کے لئے مسلسل چوکسی، غیر متزلزل تیاری اور پیشہ ورانہ مہارت میں تسلسل کی اہمیت پر زور دیا’۔
Comments are closed.