بالہامہ جھڑپ :تیسرے جاں بحق جنگجو نعش برآمد
سرینگر:ریاستی پولیس نے بتایا ہے کہ بالہامہ میں معرکہ آرائی کے مقام سے تیسرے جاں بحق جنگجو کی نعش برآمد کی گئی ۔پولیس نے اس کی اطلاع سماجی رابط ویب سائٹ ٹویٹر سے دی ۔ریاستی پولیس کا کہنا ہے کہ بالہامہ میںمعرکہ آرائی کے دوران تباہ ہوئے رہائشی مکانات کے ملبے سے بم ڈسپوزل اسکارڈ کو جھڑپ میں جاں بحق ہوئے تیسرے جنگجو کی نعش برآمد کی گئی ۔
اس سے قبل یہاں دو جنگجوﺅں اوئیس احمد ساکنہ نودل ترال اور شبیر احمد ساکنہ اگہان زی پورہ اونتی پورہ کی نعشیں برآمد کی گئی تھیں ۔یاد رہے کہ بالہامہ میں بی جے پی لیڈر انور خان کے ذاتی محافظوں پر ہوئے مسلح کے بعد جنگجوﺅں اور فوج وفورسز کے درمیان جھڑپ ہوئی ،جو جمعرات کو رات دیر گئے ختم ہوئی ۔
مسلح حملے اور جھڑپ میں ایک پولیس اہلکار اور ایک سی آر پی ایف زخمی ہوا تھا جبکہ جھڑپ میں جمعہ کے روز دو جنگجوﺅں کی نعشیں برآمد کی گئی تھیں ۔خبر رساں ادارے جی این ایس کے مطابق ایس ایس پی سرینگر نے بتایا کہ تیسرے جاں بحق جنگجو کی شناخت ابو حماس ساکنہ پاکستان کے بطور ہوئی ،جو اعلیٰ کمانڈر تھا ۔
انہوں نے کہا کہ معرکہ آرائی کے مقام پر بارودی مواد پانے کے خدشات کے پیش نظر یہاں ملبے کو ہٹانے میں وقت لگا جبکہ علاقے میں مظاہروں کے نتیجے میں مقام جھڑپ کو کلیئر کرنے میں وقت لگا ۔
Comments are closed.