بانڈی پورہ میں منشیات فروش کی جائیداد پولیس نے ضبط کر لی
مطابق منشیات فروشوں کے خلاف اپنی کارروائی جاری رکھتے ہوئے بانڈی پورہ پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کی دفعہ 68-Fکے تحت بدنام زمانہ منشیات فروش محمد شفیع شیخ ولدمحمد شہباز شیخ ساکنہ وارڈ نمبر 5 شیخ محلہ بانڈی پورہ کی پراپرٹی تین منزلہ مکان کو ضبط کر لیا۔مذکورہ منشیات فروش این ڈی پی ایس کیس زیر نمبر 110/2022اور ایف آئی آر نمبر 183/2022این ڈی پی ایس ایکٹ آف پولیس اسٹیشن بانڈی پورہ میں ملوث تھا ۔
بانڈی پورہ پولیس کے ذریعہ کی گئی تحقیقات کے دوران جائیداد کی شناخت غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی جائیداد کے طور پر کی گئی۔ یہ جائیداد بنیادی طور پر مالک کے ذریعہ نشہ آور ادویات اور سائیکو ٹراپک مادوں کی غیر قانونی اسمگلنگ سے حاصل کی گئی تھی۔بدنام زمانہ منشیات فروش این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت جموں کوٹ بھلوال جیل میں زیر حراست تھا اور اسے رہا کر دیا گیا ہے۔یہ آپریشن بانڈی پورہ پولیس کے منشیات کی لعنت سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔
علاقے کے مقامی لوگوں نے غیر منقولہ جائیدادوں کو ضبط کرنے کے سلسلے میں بانڈی پورہ پولیس کے اقدام کی ستائش کی جو کہ ضلع بانڈی پورہ میں منشیات فروشوں کے ذریعہ منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ سے حاصل کی گئی ہے۔
Comments are closed.