’پریکشا پہ چرچہ: وزیر اعظم کی کوئمبٹور، چھتیس گڑھ، گجرات اور آسام کے طلباءکے ساتھ بات چیت

وزیر اعظم نریندر مودی نے ’پریکشا پہ چرچا(پی پی سی)2026 کے 9ویں ایڈیشن میں طلباءکے ساتھ اپنی بات چیت کی جھلکیاں شیئر کیں۔ وزیر اعظم نے پی پی سی – 2026 کی دوسری قسط کے دوران کوئمبٹور، چھتیس گڑھ، گجرات اور آسام کے ’ایگزام واریئرز‘ کے ساتھ غیر رسمی بات چیت کی۔ اس بار یہ پروگرام ملک کے مختلف حصوں میں منعقد ہوا۔

مودی نے ایکس پر پوسٹ کیا:”کوئمبٹور، تمل ناڈو میں‘پریکشا پہ چرچا2026 #’ کے دوران طلباءکے ساتھ بات چیت کرنا ایک غیر معمولی احساس تھا۔ اسٹارٹ اپس اور اے آئی سے لے کر سیلف ڈسپلن اور وکست بھارت کی تعمیر کے خوابوں تک- آج کے نوجوان ذہنوں کا تجسس اور وضاحت شاندار ہے۔“
’پریکشا پہ چرچا2026 #‘ کے دوران، چھتیس گڑھ کے طالب علموں کے ساتھ بات چیت نے ایک ایسی نسل کا انکشاف ہوا جو متجسس، سوچنے سمجھنے والی اور باخبر ہے۔ مطالعہ اور کھیلوں کو متوازن کرنے سے لے کر ماحول کی دیکھ بھال کرنے اور قائدانہ خصوصیات کو فروغ دینے تک ان کے سوالات سوچ کی وضاحت کو ظاہر کرتے ہیں۔“

”گجرات میں‘پریکشا پہ چرچا2026 #’ امتحان کی تیاری سے زیادہ تھا۔ ان کے سوالات سیکھنے اور اعتماد کے ساتھ بڑھنے کی گہری خواہش کو ظاہر کرتے ہیں۔ طلباءنے نازک حالات میں دبائو کو سنبھالنے، اساتذہ کے اہم کردار اور بہت کچھ کے بارے میں آزادانہ طور پر بات کی۔ انہوں نے ورلی، پتھورا اور لپن آرٹ کا شاندار مظاہرہ بھی کیا۔“

”تناو اور خود اعتمادی اور صحت مند معمولات کی تعمیر سے لے کرصحت مند روٹین بنانے تک- آسام میں اسٹوڈنٹس کے ساتھ ’پریکشا پہ چرچا2026 #‘ نے ان سب کا احاطہ کیا۔ یہ امتحانات میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ اور ترقی کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی جڑوں اور ثقافت سے جڑے رہنے کی ان کی خواہشات کی عکاسی کرتا ہے۔“

Comments are closed.