ڈوڈہ میں قومی پرچم کی بے حرمتی کے الزام میں شہری گرفتار

ڈوڈہ میں پولیس نے قومی پرچم کی بے حرمتی کرنے کے الزام میں ایک شہری کو حراست میں لے لیا۔ حکام نے بتایا کہ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا جس میں فاروق احمد ساکنہ نگری ڈوڈہ مبینہ طور پر اپنے گھر کی کھڑکی کے شیشے صاف کرنے کیلئے قومی پرچم کا استعمال کرتا ہے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے ساتھ ہی پولیس نے حرکت میں آکر کارورائی کی اور ملوث شہری کیخلاف یہ عمل بنیادی طور پر قومی عزت کی توہین کی روک تھام ایکٹ 1971 کی دفعات کو راغب کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ۔ پولیس کے مطابق سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، ڈوڈہ کی ہدایت پر ایک کیس زیر نمبر 30/2026ڈوڈہ پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی اور ملزم کو پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے اور قانون کے مطابق قانونی کارروائی کی جائے گی۔پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ قومی علامتوں کا احترام کریں اور ایسے کسی بھی واقعے کی اطلاع حکام کو دیں۔

Comments are closed.