جاں بحق جنگجوﺅں کی یاد میں ترال،اونتی پورہ میں تعزیتی ہڑتال

سرینگر:جنوبی ضلع پلوامہ کے جڑواں قصبوں ترال اور اونتی پورہ میں جاں بحق جنگجوﺅں کی یاد میں تعزیتی ہڑتال رہی ۔ہڑتال سے معمولات ِ زندگی مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گئے ۔شہر سرینگر کے مضافات میں واقع بالہامہ علاقے میں جمعرات کی شام جنگجوﺅں اور فوج وفورسز کے درمیان ہوئی خونین معرکہ آرائی میں راسق نبی بٹ عرف اوئیس احمد ساکنہ نودل ترال اور شبیر احمد ڈار ساکنہ اگہان زی پورہ اونتی پورہ نامی جنگجو جاں بحق ہوئے تھے ۔

معلوم ہوا ہے کہ جاں بحق جنگجوﺅں کی یاد میں اونتی پورہ اور ترال میں ہر طرح کی دکانات ،کاروباری ادارے ،تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارے بند رہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے مکمل طور پر غائب رہا ۔

معلوم ہوا ہے کہ جاں بحق جنگجوﺅں کے آبائی علاقوں اور اسکے مضافاتی گاﺅں سے لوگوں نے مرحومین کے گھر جا کر اہلخانہ کے ساتھ تعزیت وہمدردی کا اظہار کیا ،جس دوران یہاں دعائیہ اور فاتحہ خوانی کی مجالس آراستہ کی گئیں ۔

دریں اثناءحساس علاقوں میں پولیس وفورسز کے اضافی اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ۔

Comments are closed.