فوجی سربراہ نے جموں میں وائٹ نائٹ کور کا دورہ کرکے آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا
فوجی سربراہ جنرل اپیندر دویدی نے جموں میں وائٹ نائٹ کور کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور خطے میں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔
فوج کے ایڈیشنل ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پبلک انفارمیشن نے ایکس پر لکھا” آرمی چیف نے موجودہ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے اور خطے میں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے وائٹ نائٹ کور کا دورہ کیا۔ انہیں انسداد دہشت گردی کے گرڈ پر بریفنگ دی گئی اور سیکورٹی فورسز کے درمیان مشترکہ آپریشنز میں ہم آہنگی کی تعریف کی“۔
اس میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نے تمام اسٹیک ہولڈرس کی کوششوں کو سراہتے ہوئے خطے میں کارروائیوں کے دوران چوکسی اور عوام پر مبنی نقطہ نظر کی ضرورت پر زور دیا۔
Comments are closed.