ریاسی میں المناک سڑک حادثہ ؛ دو نوجوان جاں بحق
: ریاسی ضلع کے دھرنگلی ٹوٹے علاقے میں منگل کی علی الصبح سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں گرنے سے دو نوجوانوں کی موت ہو گئی۔
حکام کے مطابق یہ حادثہ صبح سویرے اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور نے سڑک کے پہاڑی حصے پر گاڑی سے کنٹرول کھو دیا۔انہوں نے بتایا کہ اس حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا جس دوران دو نوجوانوں کی نعشیں وہاں سے نکالی گئی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ مرنے والوں کی شناخت منو ولد رتن سنگھ اور جگ دیو سنگھ ولد بلوان سنگھ کے طور پر ہوئی ہے، دونوں گاو¿ں شورل کے رہنے والے ہیں۔پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے میں دو نوجوان جاں بحق ہو گئے ۔
Comments are closed.