آنگن واڑی ورکروں اور ہیلپروں کا سرینگر میں احتجاج

سرینگر/31جنوری

آنگن واڑی ورکروں اور ہیلپروں نے ہفتے کے روز یہاں پریس کالونی میں جمع ہو کر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج درج کیا۔

احتجاجی ورکر اور ہیلپر جم کر نعرہ بازی کر رہی تھیں۔اس موقع پر آنگن واڑی ورکرز اینڈ ہیلپرز ایسوسی ایشن کی صدر فہمیدہ نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ‘اسمبلی کا اجلاس لگنے والا ہے ہم چاہتے ہیں کہ اس دوران آنگن واڑی ورکروں اور ہیلپروں کی تنخواہ میں اضافہ کیا جائے’۔انہوں نے کہا: ‘ہمارے لئے پنشن اسکیم لاگو کی جانی چاہئے اور ہمیں دیگر مراعات بھی ملنے چاہئے’۔ان کا کہنا تھا: اگر ایسا نہیں کیا گیا تو ہم اپنے مطالبوں کے حق میں سڑکوں پر آئیں گے اور احتجاج جاری رکھیں گے’۔

موصوفہ نے کہا: ‘ہمیں امید ہے کہ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ صاحب ہمارے مطالبات کو پورا کریں گے’۔انہوں نے کہا کہ آنگن واڑی ورکر و ہیلپر کم تنخواہوں پر کافی کام کر رہی ہیں۔

Comments are closed.