جموں کشمیر میں تعیناتی :دہلی کے ایل جی نے دو آئی اے ایس افسر ان کو فارغ کر دیا

دہلی کے لیفٹنٹ گورنر ونائی کمار سکسینہ نے دو آئی اے ایس افسران کو جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں شامل ہونے میں سہولت فراہم کرنے کیلئے فارغ کر دیا ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آئی اے ایس افسران انجلی سہراوت اور کمار ابھیشیک کو دہلی حکومت میں ان کے متعلقہ عہدوں سے باضابطہ طور پر فارغ کر دیا گیا ہے۔
انجلی سہراوت سال 2013 بیچ کی آئی اے ایس آفیسر، دہلی میں ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن اور ڈائریکٹر ٹورازم، ٹرانسپورٹ اینڈ ٹریڈ کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں، جب کہ کمار ابھیشیک، 2016 بیچ کے افسر، ڈپٹی کمشنر، آو¿ٹر نارتھ دہلی کے طور پر تعینات تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ دونوں افسران کے فروری کے پہلے ہفتے کے آخر تک جموں و کشمیر میں ڈیوٹی کے لیے رپورٹ ہونے کی امید ہے۔

Comments are closed.