کشمیر میں ماہ فروری کا آغاز برف وباراں سے ہونے کا امکان
سری نگر، 30 جنوری
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے مہینے یعنی ماہ فروری کا آغاز برف و باراں ہونے سے امکان ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 31 جنوری اور یکم فروری کو کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری یا بارشوں کا امکان ہے اور اس دوران کچھ مقامات پر تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بعد میں 2 فروری کی شام سے 3 فروری کو دوپہر تک بھی کئی مقامات پر ہلکی برف باری یا بارشوں کا امکان ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بعد میں 4 سے 6 فروری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔
موصوف ترجمان نے کہا کہ وادی میں 7 فروری کچھ مقامات پر ہلکی برف باری یا بارشیں متوقع ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس کے بعد وادی میں 8 سے 10 فروری تک موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں ٹرانسپورٹروں اور مسافروں سے کہا ہے کہ وہ انتظامیہ اور ٹریفک حکام کے مشوروں کے مطابق اپنے سفر کا منصوبہ بنائیں۔
انہوں نے برف سے ڈھکے پہاڑی علاقوں کے لوگوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ پھسلن والے علاقوں اور ان علاقوں جہاں برفانی تودے گر آنے کے خطرات رہتے ہیں، میں جانے سے گریز کریں۔
Comments are closed.