دسویں جماعت کے نتائج کل صبح 11بجے جبکہ 12ویں کا اعلان دوپہر 2بجے ہوگا / بورڈ چیرمین

جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن 14 جنوری کو دسویں اور 12ویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کرے گا۔

جموں کشمیر بورڈ آف اسکو ل ایجوکیشن کے چیرمین غلام حسن شیخ جس کو کل ہی اضافی چارج دیا گیا نے کہا کہ نتائج کا اعلان حکومت کے وعدے کے مطابق کیا جائے گا۔شیخ نے کہا”جیسا کہ وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے پہلے ہی اعلان کیا ہے، بورڈ 14 جنوری کو نتائج کا اعلان کرے گا۔ ہم اس اعلان کا احترام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ “

انہوں نے کہا کہ دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان صبح 10سے 11بجے کے قریب کیا جائے گا، اس کے بعد اسی دن دوپہر 2 بجے کے قریب 12ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا ” نتائج بورڈ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے۔ اس کے علاوہ، طلباءکی آسان رسائی کو یقینی بنانے کیلئے رزلٹ لنکس کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے بھی شیئر کیا جائے گا۔ “ شیخ نے کہا کہ بورڈ نے ایک ہی دن دونوں نتائج کا اعلان کرنے کے لیے تمام ضروری انتظامات کیے ہیں، یہ ایک ایسا عمل ہے جو گزشتہ سال طلباء میں بے چینی کو کم کرنے کے لیے متعارف کرایا گیا تھا۔

Comments are closed.