مصورین اور ادیب جموں و کشمیر کے فنکارانہ مستقبل کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالیں گے /لیفٹنٹ گورنر

جموں 12 جنوری
لیفٹنٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے جموں کے کلا کیندر میں کیسر آرٹ سرکل کے گولڈن جوبلی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ” روحانی اور ثقافتی جڑوں سے نئی تخلیقی افقوں تک ، جموں و کشمیر کو آرٹ ہب کے طور پر دوبارہ تصور کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے ۔ میں امید کرتا ہوں کہ مصورین اور ادیب جموں و کشمیر یونین ٹیر ٹیری کے فنکارانہ مستقبل کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالیں گے ۔ “
اس تقریب میں لیفٹنٹ گورنر نے مشہور مصور اور کیسر آرٹ سرکل کے بانی شری بھوشن کیسر کو اعزاز سے نوازا ۔ انہوں نے بھوشن کیسر کی غیر معمولی خدمات کی تعریف کی جو ہزاروں فنکاروں کی پرورش اور تربیت میں مصروف رہے ہیں ، جنہوں نے ان کی سرپرستی میں عالمی سطح پر نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔
لیفٹنٹ گورنر نے اپنے خطاب میں زور دیا کہ ہمارے مقدس ورثے کی حفاظت مستقبل کی تعمیر کی بنیاد ہے ۔

لیفٹنٹ گورنر نے کہا ” جموں و کشمیر کی ثقافتی اور روحانی روح کو عالمی آرٹ ہب میں تبدیل کرنا ایک مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ میرا خیال ہے کہ فن مختلف ثقافتوں کو جوڑنے کا پُل ہے اور ہماری قدیم روحانی اور ثقافتی وراثت کو زندہ کرنے کا ذریعہ ہے ۔ “
انہوں نے فنکاروں ، مفکرین ، مصورین اور مجسمہ سازوں کو معاشرے کا ” ضمیر“ قرار دیتے ہوئے ان کے اہم کردار پر روشنی ڈالی کہ وہ جمہوریت میں عوامی شرکت اور قوم کی ترقی کے سفر کو آگے بڑھاتے ہیں ۔

Comments are closed.