10ویں اور 12ویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان 14جنوری کو ہوگا / وزیر تعلیم
وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے اعلان کیا ہے کہ دسویں اور 12ویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان بدھ وار کو ہوگا ۔ ایک مقامی انگریزی روزنامہ کے ساتھ بات کرتے ہوئے سکینہ ایتو نے کہا ”حکومت نے دسویں اور بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان ایک ہی دن کرنے کا فیصلہ کیا ہے“۔انہوں نے کہا ” ہم سمجھتے ہیں کہ طلباءنتائج کا انتظار کر رہے ہیں۔ اس لیے ہم نے فیصلہ کیا کہ دونوں کلاسوں کے نتائج کا اعلان بدھ کو کیا جائے گا“۔
انہوں نے کہا کہ رزلٹ ڈیکلریشن کمیٹی کی میٹنگ سیکرٹری بورڈ کے ساتھ ساتھ ممبران جس میں ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر اور جموں ڈیوشن کے علاوہ جوائنٹ سیکرٹریوں کے ساتھ بلائی جائے گی۔ انہوں نے کہا “ ہم چیئرمین سے منظوری لینے کے بجائے نتیجہ کو انتظامی منظوری دیں گے“۔
یہ اعلان جے کے بی او ایس ای کے چیئرمین کی تقرری میں تاخیر کے درمیان ہوا ہے کیونکہ یہ عہدہ پچھلے ایک سال سے خالی پڑا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ”نتائج کے اعلان کے بعد، ہم بورڈ کیلئے بھی مستقل چیئرمین کا تقرر کریں گے۔ “ خیال رہے کہ جے کے بی او ایس ای کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ پہلی جماعت کا نتیجہ بدھ کی صبح اعلان کیا جائے گا اور اسی دن دوپہر کو 12ویں جماعت کے طلباءکے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔
Comments are closed.