حدمتارکہ پر فورسزنے منشیات کے نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا 2کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن ضبط ،ایک گرفتار

سرینگر /30مئی// پونچھ سیکٹر میں فورسزنے منشیات اور نشیلی ادویات کے نیٹ ورک کو بے نقاب کرکے 2کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن ضبط کر کے ایک اسمگلرکو سلاخوں کے پیچھے دھکیلنے کا دعویٰ کیا ،فورسز کے مطابق ریاست میںملی ٹنسی کو فروغ دینے کیلئے پاکستان کی جانب سے منشیات اور نشیلی ادویات کا کاروبار کرنے والوں کے ذریعے رقومات پہنچا ئی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں منشیات کا کاروبار کرنے والے بھی اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ اے پی آئی کے مطابق حدمتارکہ کے قریب فورسز نے بمبر گلی پونچھ سیکٹر میں نشیلی ادویات اور منشیات کا کاروبار کرنے والے 23سالہ محمد قاسم ولد محمد مشتاق چودھری کو اس وقت حراست میں لینے کا دعویٰ کیا جب مذکورہ شخص نے پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں منشیات اور نشیلی ادویات کا کاروبار کرنے والے شخص سے ہیروئن کے 2پاکٹ حاصل کئے اور واپس اپنے علاقے کی طرف آرہا تھا کہ فورسز نے مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد اس کی گرفتاری عمل میں لائی ۔ فورسز کے مطابق مذکورہ شخص سے 2کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن ضبط کی گئی ۔فورسز نے الزام لگایا کہ پاکستان کی جانب سے ریاست میں ملی ٹنسی کو فرو غ دینے کیلئے فنڈنگ کی جا رہی ہے اور عسکریت پسند اور علیحدگی پسندوں تک رقومات پہنچا نے کیلئے منشیات اور نشیلی ادویات کا کاروبارکرنے والے بھی اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔

Comments are closed.