تنازعات سے پرانا رشتہ ہے سمیع کا

امروہہ،: اپنی اہلیہ حسین جہاں کے سنگین الزامات سے مصیبت میں گرفتار ہندستانی کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز محمد سمیع کا تنازعات سے پرانا رشتہ ہے۔

سمیع اپنے بھائی حسیب احمد کی وجہ سے پہلے بھی تنازعات کا شکار ہوچکے ہیں۔ امروہہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سدھیر کمار سنگھ نے بتایا کہ 13 جنوری 2016 کو سمیع کے بڑے بھائی حسیب پر ڈیڈولی تھانہ کے سب انسپکٹر پردیپ بھاردواج کے ساتھ مارپیٹ کرکے زخمی کردینے اور ملزموں کو چھڑا لے جانے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

گئوکشی کے ایک معاملہ میں پچھلے کافی عرصے سے سمیع کے قریبی ساتھی رضوان کی ڈیڈولی پولیس کے ذریعہ دہلی-لکھنؤ نیشنل ہائی وے پر گرفتار کرنے کی خبر سے ہنگامہ کھڑا ہوگیا تھا۔ حسیب نے نہ صرف پولیس سے رضوان کو جبراً رہا کرایا تھا بلکہ ڈیڈولی تھانے میں تعینات سب انسپکٹر پردیپ بھاردواج کے ساتھ لاتوں اور گھونسوں سے مارپیٹ کرکے ان کی وردی پھاڑدی۔ حالانکہ اس الزام میں انہیں رات حوالات میں گزارنی پڑی تھی ، مگر وہ جیل جانے سے بچ گیا تھا۔ٰیو این آئی

Comments are closed.