پلوامہ اور بارہمولہ میں 04 منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مادہ بر آمد

پلوامہ پولیس نے کولہ پورہ علاقے میں معمول کی گشت کے دوران 4.5 کلو گرام چرس پا¶ڈر نما مادہ برآمد کرکے ایک بڑی کامیابی حاصل کی۔آپریشن کے دوران پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا جس کی شناخت پرویز احمد ڈار ولد علی محمد ڈار ساکنہ کولہ پورہ کے نام سے ہوئی جس کے قبضے سے منشیات برآمد ہوئی۔

ملزم کو فوری طور پر حراست میں لے کر قانونی طریقہ کار کے مطابق قبضے میں لے لیا گیا۔اس سلسلے میں، مقدمہ ایف آئی آر نمبر 04/2026نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکوٹرپک سبسٹینسز (این ڈی پی ایس) ایکٹ کی دفعہ 8/20 کے تحت پولیس اسٹیشن لیترمیں درج کیا گیا ہے، اور اس سلسلے میں مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ادھر بارہمولہ میں پولیس نے فقیر باغ میں ناکہ چیکنگ کے دوران دو افراد کو گرفتار کیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران، گرفتار افراد نے اپنی شناخت نثار احمد ملہ ولد غلام محمد ملہ ر/دودبگ چندوسہ،اورمحمد اشرف ملہ ولد غلام قادر ملہ ساکنہ دبغ چندوسا کے طور پر ہے ۔ان کی ذاتی تلاشی لینے پر نثار احمد ملہ کے قبضے سے 467 گرام چرس پا¶ڈر نما مادہ اور ایک موبائل فون برآمد ہوا۔ مزید برآں محمد اشرف ملہ کے قبضے سے 33 گرام چرس نما مادہ، 7,240 روپے نقدی اور ایک موبائل فون برآمد ہوا۔اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 01/2026این ڈی پی ایس ایکٹ پولیس اسٹیشن چندوسہ میں درج کیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔اس طرح سے اور ایک کاروائی میں بارہمولہ پویس نے پولیس پوسٹ واگورہ کو ایک اطلاع موصول ہوئی کہ فاروق احمد چوپان عرف بیٹا ولدغلام حسن چوپان ساکنہ واتر گام نامی ایک شخص نے اپنی رہائش گاہ پر چرس جیسا مادہ غیر قانونی طور پر ذخیرہ کر رکھا ہے۔ دوران، معاملے کو ایس ایچ او پولیس اسٹیشن کریری اور ایگزیکٹیو مجسٹریٹ واگورہ کے ساتھ شیئر کیا گیا، جو مناسب قانونی طریقہ کار کو یقینی بنانے کیلئے پولیس ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچے۔

تلاشی مہم کے دوران ایگزیکٹیو مجسٹریٹ واگورہ اور نمبرداروں، سابق سرپنچوں اور پولیس چوکی واگورہ کے پولیس اہلکاروں سمیت آزاد گواہوں کی موجودگی میں 7.212 کلو گرام وزنی چرس نما ممنوعہ مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔ ملزم کی گرفتاری ابھی باقی ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔اس کے مطابق، ایف آئی آر نمبر 02/2026این ڈی پی ایس ایکٹ کے دفعہ 8/20 پولیس اسٹیشن کریری میں درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ معاشرے کو منشیات سے پاک رکھنے کے لیے معلومات کا اشتراک کرکے تعاون کریں۔

Comments are closed.