وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے باغِ باہو میں ڈاک بنگلے کا سنگ بنیا د رکھا
جموں/06جنوری
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آج یہاں باغِ باہو میں محکمہ تعمیراتِ عامہ (آر اینڈ بی) کے ڈاک بنگلے کا سنگِ بنیاد رکھا جو عوامی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اور اہم قدم ہے۔
سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب میں نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری، وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی، محکمہ تعمیرات ِعامہ کے سینئر اَفسران اور اِنجینئروں کے علاوہ دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔
مجوزہ جی پلس ٹو ڈاک بنگلہ ایک جدید سہولیت کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں فعالیت کواوّلین ترجیح دی گئی ہے۔ اس میں بہتر عمدہ سجاوت والے سوئٹس، ایک وی آئی پی سوئٹ روم، ڈائننگ ائیریا، کچن، اِستقبالیہ اور انتظار گاہیں، لانڈری اور ہاو¿س کیپنگ کی سہولیات کے علاوہ لفٹیں اور سیڑھیاں شامل ہوں گی۔
اِس کے علاوہ اس عمارت میں ایک جمنازیم، تفریحی ہال اورایک میٹنگ ہال بھی ہوگا جس سے اس کی افادیت میں اضافہ ہوگا اور معززین اور اَفسران کے لئے آرام اور سہولیت کو یقینی بنایا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ نے اِس بات پر زور دیا کہ معیاری بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نہایت اہم ہے جو عصری تقاضوں پر پورا اُترے اور اِنتظامی و عوامی ضروریات کو مو¿ثر انداز میں پورا کرے۔
Comments are closed.