اپوزیشن کا سخت حملہ برقرار، راجیہ سبھا کی کارروائی ملتوی
نئی دہلی:: کانگریس کے ستیہ ورت چترویدی کے ایک بیان سے ناراض راجیہ سبھا کے چےئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے آج ایوان کی کارروائی ڈھائی بجے تک کے لئے ملتوی کردی۔ جس سے مسلسل دسویں دن بھی ایوان میں وقفہ صفر اور وقفہ سوال نہیں ہوسکا۔
اپوزیشن اراکین سرکاری سیکٹر کے بینکوں میں گھپلہ، کاویری مینجمنٹ بورڈ کی تشکیل اور آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے جیسے معاملات پر بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے کے پہلے دن پانچ مارچ سے ہی ہنگامہ کررہے ہیں۔ اس کی وجہ سے ایوان میں گذشتہ نو دنوں سے کوئی کام کاج نہیں ہوسکا ہے۔
مسٹر نائیڈو نے قانونی دستاویزات ایوان کی میز پر رکھے جانے کے بعدکہا کہ ہنگامہ کی وجہ سے گذشتہ نو دنوں سے ایوان میں کوئی کام کاج نہیں ہوسکا ہے اور وہ اس سے انہیں کافی تکلیف ہے۔ اراکین ایوان میں آتے ہیں، ملاقات کرتے ہیں لیکن کوئی کام کاج نہیں ہورہا ہے۔ ملک کے لوگ اس بات کو دیکھ رہے ہیں اور اس سے ناراض ہیں۔
جاری ۔یو این آئی
Comments are closed.