کرناہ کپواڑہ میں المناک سڑک حادثہ ، دو کمسن بچے از جاں ، تیسرا زخمی

کپواڑہ ضلع کے کرناہ علاقے کے تاڈ گاو¿ں میں ایک المناک سڑک حادثے نے دو کمسن بچوں کی جان لی ۔ عین شاہدین کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ٹریکٹر زیر رجسٹریشن نمبر JK09B-4871جس کو اظہر احمد نامی ایک مقامی شہر ی چلا رہا تھا جس دوران انہوںنے راہ چلتے تین کمسن بچوں کو زور دار ٹکر مار دی ۔
عین شاہدین نے کہا کہ حادثہ پیش آنے کے ساتھ ہی مقامی لوگ وہاں پہنچ گئے اور انہوں نے ان بچوں کو شدید زخمی حالت میںا ٹھا کر مقامی اسپتال پہنچانے کی کوشش کی جہاں ڈاکٹروں نے دو کو مردہ قراردیا اور تیسرے کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت آرزو بشیر جس کی عمر تقریباً سات سال اور اذان سجاد قریشی عمر تقریباً آٹھ سال تھی۔ دونوں تاڈ گاو¿ں کے رہنے والے تھے۔
زخمی بچے کی شناخت شہناز احمد مغل کے نام سے ہوئی جس کی عمر تقریباً نو سال ہے اور وہ بھی اسی گاو¿ں کا رہائشی ہے۔پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس معاملے میں کیس درج کر لی گئی ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔

Comments are closed.