شوپیان ضلع میں وی پی این خدمات اگلے احکامات تک معطل
شوپیاں میں پولیس نے عام لوگوں کو مطلع کیا ہے کہ امن عامہ کو برقرار رکھنے اور سیکورٹی کو یقینی بنانے کے مفاد میں، ڈپٹی کمشنر شوپیاں نے ضلع شوپیاں میں ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (VPN) خدمات کو اگلے احکامات تک۔فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دیا ہے،
مذکورہ حکم موجودہ سیکورٹی تحفظات اور VPN خدمات کے ممکنہ غلط استعمال کے پیش نظر جاری کیا گیا ہے، جو قانونی نگرانی میں رکاوٹ بن سکتے ہیں اور عوامی تحفظ کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔
ضلع شوپیاں کے تمام باشندوں سے گزارش ہے کہ وہ اس حکم پر سختی سے عمل کریں اور ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔
اس بات کا اعادہ کیا جاتا ہے کہ حکم کی کوئی بھی عدم تعمیل یا خلاف ورزی قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت سخت قانونی کارروائی کی دعوت دے گی۔
جموں و کشمیر پولیس امن، سلامتی اور وسیع تر عوامی مفاد کو برقرار رکھنے میں عوام کے تعاون کی خواہاں ہے۔
Comments are closed.