اسسٹنٹ انفارمیشن آفیسر شبیر احمد بٹ کو صدمہ ، کے پی ایس میڈیا گروپ کی اظہار تعزیت
اسسٹنٹ انفارمیشن آفیسر شبیر احمد بٹ کے والد نسبتی کے انتقال پر محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ کے علاوہ صحافتی و سماجی برادری نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا
اس سلسلے میں جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن کشمیر کے دفتر میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن کشمیر محمد رفیق اور محکمہ کے افسران نے شرکت کی۔
شرکاءنے سوگوار خاندان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور شبیر احمد بٹ سے ان کے سسر کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
ادھر کشمیر پریس سروس میڈیا گروپ کے تمام جملہ راکین نے بھی مرحوم کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے دکھ زدہ خاندان کی ڈھارس بندھائی
انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دیں اور لواحقین کو یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کی توفیق بخشے
Comments are closed.