کولگام میں جنگجو کا اعانت کار گرفتار،پولیس کا دعویٰ

سری نگر: جنوبی کشمیر کے کلگام ضلع میں سیکورٹی فورسیز نےجنگجوئوں کے ایک اعانت کار کو گرفتار کرکے اس کے پاس سے ایک پستول ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر سیکورٹی فورسیز نے جنگجو ئوں کے اعانت کار کو گرفتار کیا ہے۔ اس کے سے پستول سمیت گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پولیس ایس پی وید نے سیکورٹی فورسیز کے کام کی تعریف کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ’کلگام میں پستول کے ساتھ ایک لڑکا گرفتار کیا گیا، کلگام پولیس نے اچھا کام کیا ہے۔‘یو این آئی

Share This Article
تعمیل ارشاد جموں و کشمیر کا ایک معتبر اردو روزنامہ ہے جو دہائیوں سے غیر جانب دار اور مصدقہ خبریں فراہم کر رہا ہے۔
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے