سانبہ میں اپنی بندوق سے نکلی گولی سے جے سی او از جاں ، انکوائری شروع

سانبہ میں ڈیوٹی کے دوران بندوق سے اچانک نکلی گولی لگنے سے فوج کا جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او ) از جاں ہو گیا ۔

دفاعی ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جے سی او ڈیوٹی پر تھا۔ اسے فوری طور پر طبی امداد کیلئے لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔

اس مرحلے پر حکام نے دہشت گردی سے متعلق کسی بھی زاویے کو مسترد کر دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کی وجہ بننے والے حالات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، اور انکوائری آگے بڑھتے ہی مزید تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔

Comments are closed.